Imdaad-e-Mustafa

Book Name:Imdaad-e-Mustafa

بیان کردہ واقعات میں جہاں آقا ئے دو جہاں،سرورِ ذِیشاںصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا  ظاہری وصال کے بعد مد د کرنا ثابت ہو رہا ہے، وہیں درود ِپاک کی فضیلت کا بھی بیان  ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ دُرُودِ پاک پڑھنے سے بڑی سے بڑی بلا ئیں ٹل جاتی ہیں نیز دُرُودِ پاک پڑھنے والوں پر سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب  وسینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خصوصی شفقتیں فرماتے اور مصیبت کے وقت اُن کی حاجت روائی بھی فرماتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں مختلف مواقع پر  درودِ پاک کی ترغیب دلائی جاتی رہتی ہے اور درود شریف پڑھنا تو مدنی انعامات میں بھی شَامل ہے، چنانچہ مدنی انعام نمبر 5 میں ہے: کیا آج آپ نے اپنے شجرے کے کچھ نہ کچھ اَوراد اور کم ازکم 313 بار درود شریف پڑھ لئے؟ اسی طرح مدنی انعام نمبر 49 میں فضول بات نکل  جانے کی صورت میں نادِم (یعنی شرمندہ)ہوکر درود شریف پڑھنے کی ترغیب موجود ہے ۔لہٰذا درودِ پاک کی عادت بنانے کیلئے مدنی انعامات پر عمل بہترین نُسخہ ہے ،درودوسلام کے فضائل پڑھتے رہیے اورنہ پڑھنے کی وعیدیں بھی ذہن نشین رکھئے ،ہمیشہ اپنے پاس ایک عدد تسبیح ضرور رکھئے، جس کے ذریعے روزانہ ایک مخصوص تعداد میں درود شریف  پڑھتے رہیے،  اس کے علاوہ فارغ وقت میں  بھی فضول باتوں میں مشغول رہنے کے بجائے ذکرودرود کی عادت بنائیے۔

آئیے!بطورِ ترغیب دُرُودِ پاک پڑھنے سے حاصل ہونے والی بَرَکات کے مُتَعَلِّق سنتے ہیں،چنانچہ

مشہور مُحَدِّث حضرت سَیِّدُنا شیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دِہْلَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ٭ دُرُود شریف سے مصیبتیں  ٹلتی ہیں،٭بیماریوں  سے شِفا حاصل ہوتی ہے، ٭خوف دُور ہوتاہے،٭ ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے،٭دُشمنوں  پرفَتْح(Victory)حاصل ہوتی ہے،٭اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے اور دل میں  اُس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے،٭فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں، ٭اَعمال کی