Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

جلدصحت یاب ہوجائے گا، لیکن اگر وہ  دوا  وقت پر نہ کھائے،منع کی گئیں چیزیں بھی ڈَٹ کر کھاتا پیتا رہے، اس کے دل  ودماغ میں اس طرح کے خیالات بھی آتے رہیں کہ پتا نہیں دوا اثر کرے گی یا نہیں،پتا نہیں مجھے شفا ملے گی یا نہیں ،کہیں اس سے مجھےکوئی نقصان تونہیں ہوجائےگا؟تو یقیناً ایسا شخص بہت ہی بڑا نادان ہے۔اسی طرح اوراد و وظائف کا معاملہ ہے کہ اگر کوئی شخص اوراد و وظائف کے اُصول  وقوانین کی پابندی نہ کرے،جن چیزوں کو کرنا چاہئے،ان سے غافل رہے اور جن سے بچنا چاہئے،ان میں مُبْتَلا رہے،اس کے دل و ماغ میںاس کے خیالات آتے رہیں کہ پتا  نہیں وظیفہ کرنے سے بیماری دُور ہوگی یا نہیں،وظیفہ کرنےسے روزگارمیں برکت ہو گی  یا نہیں،وظیفہ کرنےسےاللہ   پاک کی  رحمت نازل ہوگی یانہیں،وظیفہ کرنے سے بچی کی شادی ہوگی یا نہیں،کہیں وظیفہ کرنے سے دماغ خراب تو نہیں جائے گا،کہیں وظیفہ کرنے سے اُ لٹا مجھے کوئی نقصان تو نہیں ہوگا وغیرہ تو ایسا شخص اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس کو اوراد و وظائف کا کوئی فائدہ نصیب ہوگا۔جبکہ اس کے مقابلے میں اوراد و  وظائف کی شرائط و آداب کی رعایت کرنے والے کو اس کے بھرپورفوائد و ثمرات ملتے ہیں،چنانچہ

 اوراد   و       وظائف کے ضروری آداب

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب”جنّتی زیور“میں  ہے:یادرکھو کہ جس طرح جڑی بوٹیوں اور تمام دواؤں کی تاثیر اسی وقت ظاہر ہوتی ہے جب کہ اسی ترکیب سے وہ دوائیں استعمال کی جائیں جو ان کے استعمال کا طریقہ ہے ،اسی طرح عملیات اورتعویذات کی بھی کچھ شرائط کچھ