Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

ترکیبیں کچھ لوازمات ہیں کہ جب تک ان سب چیزوں کی رعایت نہ کی جائے گی ،عملیات کی تاثیرات ظاہر نہ ہوں گی اور فیوض و برکات حاصل نہ ہوں گے،ان شرائط میں سے سات(7) شرطیں نہایت ہی اہم اور انتہائی ضروری ہیں کہ جن کے بغیر قرآنی اعمال میں تاثیرات کی اُمید رکھنا نادانی ہے۔وہ شرائط یہ ہیں:

اعمال اور دعاؤں کی7 شرائط

(1)حلال لقمہ کھانا اور حرام غذاؤں سے بچنا۔(2)سچ بولنا اور جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہنا۔(3) نیت کو درست اور پاکیزہ رکھنا کہ ہر نیکی اللہکریم ہی کے لئے کرنا۔(4) شریعت کے احکام کی پوری پوری پابندی کرنا۔(5) اللہکریم کے دِین کے سُتونوں مثلاً قرآن،کعبہ،نبی،نماز وغیرہ کی تعظیم اور بزرگانِ دِین کا ہمیشہ ادب و احترام کرنا۔(6) جو وظیفہ بھی پڑھیں دل کی حضوری(یعنی مکمل توجہ)کے ساتھ پڑھنا۔ (7)جو عمل اور وظیفہ پڑھیں اس کی تاثیر پر پورا پورایقین(conviction)اور پختہ عقیدہ رکھنا۔ اگر شک و شبہ ہوا تو وظیفہ یا عمل میں اثر نہ رہے گا۔

       ان 7 شرائط کےعلاوہ اعمال ووظائف کے کچھ ضروری آداب بھی ہیں۔ہر عمل کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ ان آداب کا بھی خیال و لحاظ رکھے، ورنہ دُعاؤں اور وظیفوں کی تاثیرات میں کمی ہوجانا لازمی ہے۔آئیے! چنداہم اور ضروری آداب کا تذکرہ  سنتے ہیں:

وظائف کے9 ضروری آداب

          (1)ہرعمل یاوظیفہ کرتےوقت نہایت ہی خشوع و خضوع کےساتھ اللہپاک کی بارگاہ میں عاجزی و نیاز مندی کااظہار کرے۔(2)ہر عمل اور وظیفہ شروع کرنے سے پہلے کچھ صدقہ و خیرات