Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

Book Name:Oraad-o-Wazaef Ki Barakaein

اَمراض اورمصیبتوں کےخاتمے کےلیےہیں ،ان آیات کی پہچان خاص لوگوں کو ہوتی ہے۔(فیض القدیر،٣/٦٢٨)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!قرآنِ پاک کی ہر سُورت کی اپنی ہی فضیلت، خاصیت اور شان ہے جو جان ومال کی حِفاظَت کرنے،رَنْج وغم مِٹا کردل میں خوشی داخل کرنےاور مَرض سے نَجات دِلانے کیلئے  کافی  ہے۔آئیے!ترغیب کے لئےدعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب’’جنَّتی زیور‘‘سے قرآنِ پاک کی چندسورتوں کےفضائل وخصوصیات اورفوائد سنتےہیں،چُنانچہ

قرآنی سورتوں کے فضائل و خصوصیات اور فوائد

٭سُوۡرَۃُ الْفاتِحَہ100مرتبہ پڑھ کر جو دُعا مانگی جائے، قَبول ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الْبَقَرہکی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے،٭آیَۃُ الْکُرسی پڑھنے سے مُحتاجی دُور ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الْکَہْف کو ہمیشہ پڑھنے والا دَجّال کے فِتنوں سے محفوظ رہے گا،٭ والدین کی قَبْر پر ہر جُمعہ سُورۂ یٰسٓ  کی تِلاوت کرنے سے  اس کے حُروف کی تعداد کے برابر،ان(پڑھنے والے)کے گُناہ بخش دئیے جاتے ہیں،٭سُوْرَۃُالدُّخَان پڑھنے سے مُشکل دُور ہوتی ہے،٭جومرنے کےقریب ہو اس پر سُوْرَۃُ الْجاثِیَہ  کادَم کرنے سے اس کاخاتِمہ بالخیر ہو،٭سُوْرَۃُ الحُجُرات  کا پڑھنا اور دَم کر کے پینا گھر میں خَیْر و برکت کے لئے مُفید ہے،٭ سُوْرَهٔ قٓپڑھنے سے باغ میں پھلوں کی کثرت ہوتی ہے،٭سُوْرَۃُ الرَّحْمٰن11بار پڑھنے سے تمام مَقاصِد پُورے ہوتے ہیں،٭سُوْرَۃُالْواقِعَہ جو شخص روزانہ پڑھے گا،اس کوکبھی فاقہ نہ ہوگا، ٭سُوْرَۃُ الْمُلْک  کوہر رات میں پڑھنے والا عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا،٭سُوْرَۃُالْمُزَّمِّل کو 11 بار