Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ آج کے بیان سے ہم نے بہت سے مَدَنی پھول سیکھنے کی سعادت حاصل کی،مثلاً٭کوئی اُمّتی چاہے کیسے ہی مرتبے پر فائزہو،صحابَہ ٔ کرام کے مقام  کو نہیں پہنچ سکتا۔ ٭صحابۂ کرام میں خاص طور پر اصحابِِ صُفّہ کے بارے میں سنا کہ کس طرح مشکلات اور مصائب کی دھوپ میں ان حضرات نے اپنی زندگی کے ایام گزارے ،٭اصحابِِ صُفّہ ہر حال میں اللہ کریم سے راضی رہے،٭ انہوں نے کبھی بھی ناشکری نہیں کی،٭اصحاب ِصُفہ نے نہایت غربت کے عالم میں  بھی علمِ دِین سیکھنا سکھانا نہیں چھوڑا ،٭نبیِ کریم،صاحبِ خُلقِ عظیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اصحابِ صفہ سے بے حد محبت فرماتے تھے ،اللہ کریم ہمیں بھی اصحابِِ صُفہ سے خوب خوب محبت کرنے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                                   جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

لباس پہننے کی سنتیں اور آداب 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵