Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

اَصْحابِ صُفّہ  کاروشن کردار 

اے عاشقانِ صحابہ!اَصْحابِ صُفّہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے اپنی زندگیاں اس اندازسے گزاریں کہ وہ آج تک امّت کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کا اِخلاص، لِلّٰہِیَّت، تقویٰ، زُہد(دنیا سے بےرغبتی)،عاجزی، شوقِ علم، خدمتِ دین، قناعت(جو مل جائے اس پر راضی رہنا)،تَوَکُّل(اللہ پر بھروسا)،خوفِ خدا، عشقِ مصطفےٰ سمیت تمام اچھی خوبیاں اپنی مثال آپ ہیں۔ اللہ پاک نے اس مقدس گروہ کو وہ مقام عطا فرمایا ہے کہ فقط ان کا ذکر کرنا بھی اس کی رحمتیں پانے کا سبب ہے۔ اللہ پاک نے اس مقدس گروہ کے تذکروں میں بھی ایسی تاثیر رکھ دی ہے کہ فقط ان کے ذکر کی برکت سےدلوں کی دنیا زیر و زبر ہونے لگتی ہے،  آج بھی ان پاکیزہ لوگوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا جائے تو رونگٹے کھڑے ہوجاتےہیں، آج بھی ان پاکیزہ لوگوں کی بے کسی اور بے بسی کا سوچا جائے توعقلیں حیران رہ جاتی ہیں کہ اِتنی مشکلات میں بھی علمِ دِین حاصل کرنے کا ایساجذبہ مرحبا صدمرحبا! آج بھی ان پاکیزہ لوگوں کے واقعات کو سنا جائے توشاید آنکھوں سے اشکوں کی برسات جاری ہو جائے، آج بھی ان پاکیزہ لوگوں  کے صبر اوردِینِ اسلام پر ثابت قدمی کے واقعات کا تذکرہ ہوتو ہمت اور حوصلے کی نئی منزلیں طے ہوتی ہیں۔

آئیے! ان مردانِ خدا میں سے دو مردانِ حق حضرت سلمان فارسی اور حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا  کا ذکرِ خیر سنتے ہیں:

حضرت  سلمان فارسی کی سیرتِ مبارکہ کی جھلکیاں 

اَصحابِ صُفّہ میں ایک بزرگ ہستی حضرت سَیِّدناسلمان فارسیرَضِیَ اللہُ عَنْہُکی ہے،آپ کی کنیت ابُوعبداللہہے۔آپ زُہدوقناعت کواپنااوڑھنا بچھونا بنانےوالے،تقویٰ اورپرہیز گاری کےپھولوں کو