Allah Ki Rahmat Boht Bari Hay

Book Name:Allah Ki Rahmat Boht Bari Hay

بھائیوں سمیت راہ میں کھڑے اور آنے جانے والے  تمام افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے ،اسے ’’مدنی دورہ ‘‘کہا جاتا ہے۔اس مدنی کام کے بے شمار فوائد ہیں مثلاً ”مدنی دورے“کی برکت سےعلاقےمیں خوب مدنی کام پھیلتاہے،”مدنی دورے“کی برکت سےنئےنئےاسلامی بھائی مدنی ماحول کےقریب آتےہیں،”مدنی دورے“کی برکت سے بے نمازیوں کونمازی بنانےکی سعادت نصیب ہوجاتی ہے۔”مدنی دورے“کی برکت سےا میرِاہلسنت کی  دعاؤں سےحصہ ملتاہے۔”مدنی دورے“کی برکت سےنیکی کی دعوت دینےکا موقع ملتا ہے۔

12مدنی کاموں میں سےہفتہ وارمدنی کام”مدنی دورہ“کی تفصیلی معلومات جاننےکےلیےمکتبۃ المدینہ کےرِسالے”مدنی دورہ“ کامطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی،بالخصوصمجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

اِس رِسالے کےمطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے۔٭نیکی کی دعوت دینےکا شرعی حکم ٭نیکی کی دعوت دینے کے13فضائل وفوائد٭فروغِ علم کا سبب٭مساجدکی رونق کاسبب٭نیکی کی دعوت سےپہلےکی دعا٭مدنی دورہ کےمدنی پھول٭مدنی دورےکاطریقہ٭مدنی دورےکےآداب ٭مدنی دورہ سے متعلق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورو ں کے منتخب مدنی پھول وغیرہ۔

آئیے!بطورِترغیب”مدنی دورے“کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں،چنانچہ

مسجد آباد  ہوگئی

       بابُ المدینہ( کراچی)کےایک اسلامی بھائی  کابیان ہےکہ ہمارا مدنی قافلہ پنجاب کےایک  شہرکی