Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

میں گواہی دے گا۔(ترمذی،۲/۲۸۶،حدیث:۹۶۳)

 اس کا چُھوناگناہوں کومِٹاتا ہے،نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اپنے نبی ہونے کااِعلان بھی نہ فرمایا تھا،اس وَقْت بھی یہ پتَّھر مبارَک آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سلام کہتا تھا ،اس پتَّھر شریف کو پھر ایک مرتبہ اپنی اَصْل شَکْل پر کردیا جائےگا،قِیامت کے دن اس کی لمبائی اور چوڑائی جَبَلِ اَبی قُبَیس جتنی ہوگی۔(بلد الامین،ص ۶۲۔الجامع اللطیف لابن ظہیرۃ،ص ۳۷-۳۸)

(7)صَفا مَرْوَہ بھی  اسی شہر میں ہیں۔یہ دونوں پہاڑ اللہ پاک کی نشانیوں میں سے ہیں،چُنانچِہ

پارہ2سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر 158میں ارشادِ باری ہے:

اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآىٕرِ اللّٰهِۚ-فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِهِمَاؕ-وَ مَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًاۙ-فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِیْمٌ(۱۵۸) (پ۲،البقرۃ: ۱۵۸)       

ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک صفا اور مروہاللہ کی نشانیوں میں سے ہیں تو جو اس گھر کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ ان دونوں کے چکر لگائے اور جو کوئی اپنی طرف سے بھلائی کرے تو بیشکاللہ نیکی کابدلہ دینے والا،خبردار ہے۔

مِیقات کا بیان

(8)مِیْقَاتکے باہَر سے آنے والے بِغیر اِحرام کے مکّے میں داخِل نہیں ہوسکتے۔

میقات کی تعریف

مِیقات اُس جگہ کو کہتے ہیں کہ مکۂ پاک جانے والے آفاقی کو بغیر اِحرام وہاں سے آگے جانا جائز نہیں،چاہے تجارت یا کسی  بھی غرض سے جاتا ہو۔یہاں تک کہ مکۂ پاک کے رہنے والے بھی اگر