Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلْمِ دِین سیکھنے،سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔ ٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مساجِد آباد ہوتی ہیں ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لمحہ عبادت میں شُمار ہوگا ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے  کی فضیلت حاصل ہوگی۔

نیکیوں پر اِستقامت پانے کے لیے اچھی صحبت بہت ضروری ہے ورنہ بسااوقات اِنسان نیکیوں کے فضائل پڑھ یا سُن کراپنا ذہن تو بنا لیتا ہے کہ اب مجھےاللہ پاک کی نافرمانی نہیں کرنی،بس اب نیکیوں سے ہی دِل لگانا ہےمگر بُری صحبت آڑے آتی ہے،جو نیکیوں پر اِستقامت ملنے میں رُکاوٹ بنتی ہے۔بسا اوقات نہ کرنے والے کام اِنسان کا وَقْت بربادکرنے کے ساتھ ساتھ بہت ساری نیکیوں سے بھی محروم کر دیتے ہیں اور چھی صحبت انسان کو نیک بناتی اور برائیوں سے پیچھا چھڑاتی ہے۔

آئیے! ترغیب کے لئے اچھی صحبت کی ایک مَدَنی بہار  سُنئے ، چُنانچہ

خوابِ غفلت سے بیداری

کَھڑی شریف(کشمیر)کے ایک عَلاقےپُل مَنڈامیں مقیم اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے پہلےبے عَمَلی کی زندگی گزار رہے تھے۔نماز روزوں کے مُعامَلے  میں سُستی کرنااور بَدْاَخلاقی سے پیش آنا اُن کا معمول بن چُکا تھا۔نہاللہ پاک کے حقوق کی پروا نہ ہی حُقوق بندوں کے حُقوق کا خیال۔ایک اسلامی بھائی اُنہیں ہفتہ وار اِجتماع کی دعوت پیش کرتے مگر وہ ٹال دیا کرتے تھے اور یوں کم و بیش10سال گزر گئے۔ ایک دفعہ اُنہی کے ایک دوست(Friend) نے اُنہیں ہفتہ وار اِجتماع کی اس خوب صورت انداز میں دعوت پیش کی کہ اُن کے دل میں بھی شرکت کی خواہش پیدا