Shan-e-Farooq-e-Azam

Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam

احتیاطوں  کا یہ حال ہے ، آج ہم میں سے  ایک تعداد ہے جو بازاروں (Markets) میں بغیر پردہ  بن ٹھن کر، میک اپ میں سنور کر باہر نکلتی ہیں۔

عورتوں کےتین کام

        آئیے!تفسیر صراطُ الجنان جلد 8 سے عبرت کے لیے کچھ نکات حاصل کرتی ہیں:چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے،رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ ’’جہنمیوں  کی دو قسمیں  ایسی ہیں  جنہیں  میں  نے (اپنے زمانے میں ) نہیں  دیکھا (بلکہ وہ میرے بعد والے زمانے میں  ہوں  گی) (1)وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دم کی طرح کوڑے ہوں  گے جن سے وہ لوگوں  کو (ناحق) ماریں  گے،  (2)وہ عورتیں  جو لباس پہننے کے باوجود برہنہ  ہوں  گی (یعنی تنگ اور باریک لباس پہنیں گی )،مائل کرنے والی اور مائل ہونے والی ہوں  گی، ان کے سر موٹی اونٹنیوں  کے کوہانوں کی طرح ہوں  گے۔یہ نہ جنت میں  جائیں  گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں  گی حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے آتی ہو گی۔(مسلم، کتاب اللباس والزینۃ، باب النساء الکاسیات۔۔۔ الخ، ص۹۶۰، حدیث:۵۵۸۲)

            پیاری پیاری اسلامی بہنو!غور کیجئے!ان میں سے کون سی صورت ہے جو آج ہمارے معاشرے(Society) میں نہیں پائی جارہی۔ایسی عورتوں  کو اللہپاک کے عذاب اور جہنم کی خوفناک سزاؤں  سے ڈرنا چاہیے۔ اے کاش! ہم معاشرے میں بے حیائی اور بےشرمی کے اس سیلاب کےا ٓگے بند باندھنےو الیاں  بنیں۔ اللہپاک ہمیں  ہدایت اور عقل ِسلیم عطا فرمائے اور اپنی بگڑی حالت سدھارنے کی توفیق نصیب  فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد