Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam
خوف کھاتا ہے۔([1]) ٭رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں فرمایا کہ جس سے عمر ناراض ہو جائے اُس سے اللہپاک بھی ناراض ہو جاتا ہے۔([2])
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے! امیرِاہلسنَّت،حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’قبر کا امتحان‘‘سےمہمان نوازی کے متعلق مدنی پھول سنتی ہیں ۔پہلےدو (2)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَمُلاحظہ ہوں:(1)ارشاد فرمایا:جواللہ پاک اورقِیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ وہ مہمان کا احترام کرے۔(بُخاری،۴/۱۰۵، حدیث:۶۰۱۸) حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تَحت فرماتے ہیں:مِہمان کا اِحترام یہ ہے کہ اس سے خندہ پیشانی سے ملے اس کے لئے کھانے اور دوسری خدمات کا اِنتِظام کرے حتَّی الامکان اپنے