Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں فرمایاکہ شیطان آپ کو دیکھ کر اپنا راستہ ہی تبدیل کرلیتا ہے۔([1]) ٭رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ نبی نہ ہونے کے باوجود انبیاء کی طرح کلام کرنے والے ہیں۔([2]) ٭ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے قبولِ اسلام کی دعا فرمائی۔ ([3])٭ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں فرمایا کہ ان کے قبولِ اسلام پر آسمان والوں نے بھی خوشیاں منائیں ۔([4]) ٭رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں فرمایا: اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا۔([5]) ٭رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں فرمایا: میرے بعد حق عمر کے ساتھ ہوگا وہ جہاں بھی ہوں۔([6]) ٭رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں فرمایا:فاروقِ اعظم کی محبت ایمان کی ضمانت ہے۔([7]) ٭رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہکو جنت کی خوشخبری عطا فرمائی۔([8]) ٭رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے بارے میں فرمایا کہ شیطان بھی ان سے
[1]… ( بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ۲/۵۲۶، حدیث: ۳۶۸۳)
[2]… (بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ۲/۵۲۸، حدیث: ۳۶۸۹)
[3]… (ترمذی، کتاب المناقب، باب فی مناقب ابی حفص۔۔۔الخ، ۵/۳۸۳، حدیث: ۳۷۰۳)
[4]… (ابن ماجہ، کتاب السنۃ، فضل عمر، ۱/۷۶، حدیث: ۱۰۳)
[5]… (ترمذی، کتاب المناقب، باب فی مناقب ابی حٖفص۔۔۔الخ، ۵/۳۸۵، حدیث: ۳۷۰۶)
[6]… (مسند بزار، عطاء بن ابی رباح۔۔۔الخ، ۶/۹۸، حدیث: ۲۱۵۴)
[7]… (کنزالعمال، کتاب الفضائل، فضل الشیخین۔۔۔الخ، ۷/۸ ، حدیث: ۳۶۱۱)
[8]… (بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر۔۔۔الخ، ۲/۵۲۹، حدیث: ۳۶۹۳)