10 Muharaam Ki Barakaat

Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

نےمجھ پراپنی رحمت کابادل برسایااورانعامات ونوازشات میں ذرہ بھر بخل نہ کیا۔اےمیرےوالدِ محترم! میں نےاپنےپروردگارکی بارگاہ میں اس رات کاوسیلہ پیش کیاتواس نےمیری تکلیف دور فرما دی اور میرے جسم کو صحیح فرما دیا۔(الروض الفائق فی المواعظ والرقائق، المجلس الثانی والاربعون الخ، ص ۲۳۶)

تری رَحمتوں پہ میں قربان یا ربّ                    مِرے بال بچّے مِری  جان یا ربّ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ واقعہ سےایک بات یہ معلوم ہوئی کہ عاشوراء کی رات دعائیں قبو ل(Accept) ہوتی ہیں،دوسرایہ بھی معلوم ہواکہ ہمارےبُزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمشبِ عاشوراء کوعبادت وریاضت میں گزارتے تھے، وہ نیک لوگ دوسروں کو بھی جمع کرکے ربِّ کریم کا ذکرکرتے، تلاوتِ قرآن کرتے،یتیموں اور بیواؤں کی حاجت روائی کرتے،غریب ومسکین لوگوں کی دیکھ بھال کرتےتھےاوراس رات کابےحدادب واحترام کرتےتھےاور اپنےرزقِ حلال سےنذرونیازکرتے تھے،لہٰذاہمیں بھی اس رات  کو عبادت میں اوردن کوروزےکی حالت میں  گزارناچاہئے۔ کیونکہ عاشوراء کےدن کی ایک فضیلت یہ بھی ہےکہ اس دن روزہ رکھنےکی بڑی برکتیں ہیں،خود ہمارے  پیارے آقا، مدینےوالےمُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےاِس دن روزہ رکھنےکی ترغیب ارشادفرمائی ہے، آئیے!عاشوراء کےدن روزہ رکھنے کےفضائل پرتین (3)فرامینِ مُصطفٰےسنتے ہیں :

عاشوراء کے روزے کےفضائل

1۔   ارشادفرمایا:عاشوراء کاروزہ رکھواس دن انبیائےکرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام روزہ رکھتےتھے۔(جامع صغیر،ص۳۱۲، حدیث: ۵۰۶۷)

2۔   ارشادفرمایا:یومِ عاشوراء کاروزہ رکھو اور اِس میں یہودیوں کی مخالَفَت کرو،اس سے پہلےیا بعد میں