10 Muharaam Ki Barakaat

Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

کراچی کےعَلاقےناظِم آباد کےمقیم ایک عمر رسیدہ اسلامی بھائی تقریباً19سال سےسانس کے مَرض میں مُبْتَلا تھے۔بسا اوقات مَرَض کی شِدَّت کی وجہ سے اُنہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا،کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑجاتی تو اُسی وَقْت ڈاکٹر(Doctor)کےپاس جاناپڑتا۔الغَرَض عِلاج میں کوئی کمی نہ چھوڑی جاتی۔اُن کی خوش قسمتی کہ ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کے ہمراہ تین(3) دن کے قافِلے میں جانےکی سعادت حاصِل ہوئی،قافلےکی بَرَکت سے جہاں اُن کے شب و روز عبادتِ الٰہی میں گزرے،عِلْمِ دین حاصِل کرنےکاموقع ملااوروہیں اُنہیں دیگر بَرکات بھی نصیب ہوئیں۔قافلے کےدوران اُنہیں نہ اِنجکشن کی حاجت پیش آئی اور  نہ ہی کسی ڈاکٹر کے پاس جاناپڑا بلکہ وہاں  ایسا اِطمینان اورسُکون ملا کہ جو اِس سے پہلےکبھی نہ ملا تھا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ قافلےکی بَرَکت سے اُن کے19 سال پُرانے مَرض میں نُمایاں کمی آگئی۔

چاہو گر برکتیں قافلے میں چلو                  پاؤ گے عظمتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو             خَتم ہوں شامتیں  قافلے میں چلو

(وسائلِ بخشش مرمم، ص ۶۶۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

یومِ عاشُوراء اور واقعَۂ کربلا

             پیارےپیارےاسلامی بھائیو!ہم ماہِ مُحَرّمُ الْحَرَامکےفضائل وبرکات اور بالخصوص یومِ  عاشورا  ءمیں کئےجانے والےاعمال اوراس دن  میں  پیش  آنے والے واقعات کےبارے میں سُن رہے تھے،10مُحَرّمُ الْحَرَام  ہمیں ہر سال شُہدائےکربلااوربالخصوص نواسَۂ رسول،سیِّدُ الشُّہداء،اِمامِ