10 Muharaam Ki Barakaat

Book Name:10 Muharaam Ki Barakaat

ہم ایک دوسرے کی دل جوئیاں کریں، کیونکہ دل جوئی کے بڑے فائدے ہیں۔ ٭دل  جوئی سے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔٭دل جوئی سے ناراضیاں ختم ہوتی ہیں۔ ٭دل جوئی سے محبتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔٭دل جوئی بیگانوں کو بھی اپنا بنا دیتی ہے۔٭دل جوئی نیکی کے کاموں میں معاونت کرتی ہے ۔ ٭دل جوئی جنت کی طرف لے جاتی ہے۔ ٭دل جوئی جہنم سے بچاتی ہے،٭دل جوئی سےدنیا بھی بہتر ہوتی ہے۔٭دل  جوئی سے قبر بھی روشن ہو سکتی ہے۔٭دل جوئی آخرت میں بھی کامیابیاں دلا سکتی ہے، اَلْغَرَض! دل جوئی میں فائدے ہی فائدے ہیں۔ لہٰذاجائز طریقے سےمسلمان مردکامسلمان مردوں، اپنی محرمات  اور بچوں کی امی کی، اسی طرح مسلمان عورتوں  کا مسلمان عورتوں ،اپنےمحارم اور بچوں کےابو کی دل جوئی کرنا بڑےاجروثواب  کا باعث ہے۔ایسا کرنے سےجہاں آخرت اچھی ہوگی،وہیں نیکی کی دعوت عام کرنےمیں مددملےگی۔آیئے!دل جوئی کرنےکےفضائل پر مشتمل (3) فرامینِ مُصطفٰےسنتے ہیں:چنانچہ

دل جوئی   کےفضائل

1۔   ارشادفرمایا: اللہ پاک کے نزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔ (معجم                                                                         کبیر، ۱۱/۵۹، حدیث:۱۱۰۷۹)

2۔   ارشادفرمایا: بے شک مغفرت کو واجب کر دینے والی چیزوں میں سے تیرا اپنے مسلمان بھائی کا دل خوش کرنا بھی ہے۔ (معجم اوسط، ۶/۱۲۹،حدیث:۸۲۴۵)

3۔   ارشادفرمایا: جوشخص  کسی مسلمان کادل خوش کرتاہےتواللہ پاک اُس خوشی سےایک فرشتہ پیدا فرماتا ہےجو اللہ پاک کی عبادت اور اس کی  وحدانیت بیان کرتارہتا ہے۔ جب وہ آدمی مرنے کے بعد اپنی قبر میں پہنچتا ہے تو وہ فرشتہ اُس کےپاس آکر کہتاہے:کیا تم مجھےجانتے ہو؟آدمی کہتا ہے:تم کون ہو؟وہ کہتا ہے :میں وہ خوشی ہوں جوتُونےفُلاں بندےکےدل میں داخل کی تھی اور آج میں