Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

Book Name:Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

گناہوں سے بچتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال کرنے چاہئیں،نفل روزوں کا اہتمام(Arrangement) كرنا چاہیے،نوافل اور ذکر ودرود کی کثرت کرنی چاہیے اور صَفَرُالْمُظَفَّر سے متعلق ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمسے جو اَوراد ووَظائف منقول ہیں، ان پرعمل کرنا چاہیے۔اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے  ڈھیروں بھلائیاں  نصیب ہوں گی۔آئیے!ماہِ صفر کے تعلق سے بزرگانِ دِین سے منقول نوافل و وظائف  وغیرہ کے بارے میں سنتے ہیں،چنانچہ 

(1)پہلی رات کے نوافل

            ماہِ صفر کی پہلی رات میں نمازِ عشاءکے بعد ہرمسلمان کو چاہیے کہ چار(4) رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کےبعدسورۂ کافرون(قُلْ یٰااَ یُّھَا الْکٰفِرُوْن)پندرہ(15) مرتبہ پڑھے،دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص(قُلْ ہُوَاللہُ اَحَد) گیارہ(11) مرتبہ پڑھے،تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ فلق(قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق) پندرہ(15) بار پڑھے اور چوتھی رکعت میں سورۂ ناس(قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس) پندرہ (15)مرتبہ پڑھے،سلام پھیرنے کےبعدچندبار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْن پڑھے۔پھر ستّر(70)مرتبہ درود شریف پڑھے تو اللہ پاک اس کو بڑا ثواب عطا فرمائے گا اور اسے ہربَلاسےمحفوظ رکھے گا۔(راحت القلوب فارسی، ص۶۱)

یانبی تیری دُہائی آفتوں میں گِھر گیا

رُخ بدل دے مشکلوں کا اور بلائیں مجھ سے پھیر

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۲۳۴)

 (2)بلاؤں سے حفاظت