Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

Book Name:Faizan-e-Safar-ul-Muzaffar

حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پچیسویں کی نسبت سے ہر  ذیلی حلقے میں25 چوک درس شروع ہوجائیں تونیکی کی دعوت کی دُھوم مچ جائے گی۔ اس کی برکت سے ہر طرف فیضانِ رضاعام ہوگا اور ہر طرف مدنی کاموں کی مدنی بہاریں ہوں گی۔اِنْ شَاۤءَ اللہ

12مدنی کاموں میں سے اِس مدنی کام”چوک دَرْس“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیےمکتبۃ المدینہ کے رِسالے”چوک دَرْس“کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

       آئیے! بطورِ تَرْ   غِیْب چوک دَرْس کی ایک  مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

آخری وقت کلمہ نصیب ہوگیا

اپریل2007؁ کو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک قافلہ سُنّتوں کی تربیت کیلئے ضلع ناسک (ہند)کی جامع مسجد میں عاشقانِ رسول کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا۔ شرکائے قافلہ میں سے کچھ اسلامی بھائی مسجد کے سامنے ہوٹل پر”چوک درس“دینے پہنچے اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مشہور کتاب”فیضانِ سُنّت“کا درس شروع ہوا۔ذِکْرُاللہ کے موضوع پر درس ہو رہا  تھا،جس میں کَلِمَہ طَیِّبہ کے فضائل بتائے جارہے تھے۔ ہوٹل کا مالک بھی درس میں شریک تھا۔ایک ولیِ کامل کی تحریر تاثیر کا تِیر بن کر اس کے دل میں ایسی پیوست ہوئی کہ بے ساختہ اس کی زبان پربآوازِ بلند کَلِمَہ جاری ہوگیا۔وہ کافی دیر تک کَلِمَہ طَیِّبہ کا وِرْد کرتا رہا۔اب اس کا وقت عاشِقانِ رسول کی صحبت میں گزرنے لگا۔ کچھ ہی دنوں بعد یہ اسلامی بھائی بیمار ہوکر ہسپتال میں داخل ہوگئے۔ علاج ہوا مگر مرض میں کمی کے بجائے شدت بڑھتی چلی گئی ۔پھر انہوں نے بلند آواز سے کَلِمَہ طَیِّبہ پڑھنا  شروع کردیا  اور اسی طرح