Book Name:Taqat-e-Mustafa
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے” 101مدنی پُھول “ سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتی ہیں:
٭ سونے سے پہلے بستر کواچھی طرح جھاڑلیجئے تاکہ کوئی مُوذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے، ٭سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے:اَ للّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحیٰ ترجمہ : اے اللہ پاک!میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتی ہوں اور جیتی ہوں(یعنی سوتی اور جاگتی ہوں)۔( بخاری،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا اصبح،۴/۱۹۶،حدیث: ۶۳۲۵)٭ عصر کے بعد نہ سوئیں عقل زائل ہونے کا خوف ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو ملامت کرے۔(مسند ابی یعلی،مسند ابی یعلی الموصلی،۴/۲۷۸ حدیث:۴۸۹۷)،٭دوپہر کو قیلولہ( یعنی کچھ دیر لیٹنا)مستحب ہے۔(فتاویٰ ہندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب الثلاثون فی المتفرقات،۵/۳۷۶ )حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں: غالِباً یہ ان لوگوں کے لیے ہوگا جو شب بیداری کرتے