Taqat-e-Mustafa

Book Name:Taqat-e-Mustafa

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! رَبِیعُ الاَوَّل کامبارک مہینااپنی برکتیں لُٹا رہا ہے، ہر طرف میٹھے میٹھے آقا، دوجہاں کےداتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ترانے ہیں۔ عاشقانِ رسول مدحتِ مصطفےٰ سے اپنے دِل و دِماغ کو مہکا رہے ہیں، ٭کہیں آپ کی وِلادَت کا ذِکر ہے تو کہیں آپ کے کمالات(Virtues)کی بات ہے۔ ٭کہیں آپ کی سِیْرت کا بیان ہے توکہیں آپ کی مُبارَک صُورت کا ذِکر خیر ہے۔٭کہیں عِبادتِ مصطفےٰ  کا بیان ہے توکہیںسِیادتِ مصطفےٰکے چرچے ہیں۔٭کہیں  شَفاعتِ مصطفےٰ کےتذکرے ہیں توکہیں آپ کی عنایتوںکے چرچے  ہیں۔٭کہیں آپ کیعظمتوں  کا بیان ہے توکہیں آپ کی رِفعتوں(بُلندیوں)کے تذکرے ہیں۔٭کہیںطاقتِ مصطفےٰ  کا بیان ہے توکہیں شُجاعتِ