Book Name:Taqat-e-Mustafa
سب کچھ آپ نے نہیں کیا بلکہ آپ کے غالب و قادر معبود اللہ ہی نے کیا ہے جبکہ میرے خداؤں نے مجھے رسوا کیا ہے۔ (دلائل النبوۃ للاصبہانی، الفصل التاسع عشر ، ذکر خبر رکانۃ، ۲/ ۲۳۵ماخوذاً)
شہزادۂ اعلیٰ حضرت، مفتیِ اعظمِ ہند مولانا مصطفےٰ رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کیا ہی خوب فرماتے ہیں:
سب سے اعلیٰ عزّت والے غلبہ و قہر و طاقت والے
حرمت والے کرامت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
ظاہر باہر سیادت والے غالب قاہر ریاست والے
قوت والے شہادت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
بگڑی ناؤ کون سنبھالے ہائے بھنور سے کون نکالے
ہاں ہاں زور و طاقت والے تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
(سامانِ بخشش، ص۸۹-۹۰)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!دیکھاآپ نے کہ ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیسےاعلیٰ اخلاق کے مالک تھےکہ سامنے والا لڑنے کی بات کر رہا ہے کُشتی کا چیلنج کر رہا ہے ، تلخ لہجے میں بات کر رہا ہے دھمکیاں دے رہا ہے لیکن قُربان جائیے حُسنِ اَخْلاق کے پیکر،محبوبِ رَبِّ دَاوَر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خُلقِ عظیم پر کہ اِینٹ کا جواب پتّھر سے دینے کے بجائے حِلم و بُردباری،صبرو