Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

عبادت میں لگتا نہیں دل ہمارا                                          ہیں عصیاں میں بد مست ہم یا الہی

مجھے دیدے ایمان پر استقامت                                    پئے سیدِ محتشم یا الہی

(وسائلِ بخشش مُرمم،ص ۱۰۹۔ ۱۱۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(5) بزرگوں  کی سیرت پر عمل کریں

      نیک اعمال پراستقامت حاصل کرنے کے طریقوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بزرگوں کی دین اور نیک کاموں پر استقامت کے واقعات کا مطالعہ کیا جائے۔ ہم دیکھتے ہیں کہصحابہ کرام اور بزرگانِ دین طرح  طرح کی تکلیفیں اورمصیبتیں برداشت کرنے کےباوجودبھی ایمان پر ثابت قدم  رہے،ان مقدّس ہستیوں کواسلام قبول کرنے کی وجہ سے طرح طرح  کی اذیتیں پہنچائی گئیں، کبھی جسم پر کوڑے مارے جاتے تو  کبھی   کئی کئی دن تک بھوکا  رکھا جاتا، کبھی  تپتے ہوئے صحرا میں  لٹاکر جسم پر بھاری پتھر  رکھ دیے جاتے تو کبھی پاؤں میں زنجیریں  ڈال دی جاتی تھیں،کبھی گلے میں رسی ڈال کر کھینچا جاتاتو کبھی  پاؤں سے ٹھوکریں ماری جاتیں،کبھی سُولی پر چڑھایا جاتاتو کبھی کھولتے ہوئے تیل  میں ڈال دیاجاتا،مگر پھر بھی  یہ اللہوالےایمان اور محبّتِ  رسول  میں ثابت قدم رہے۔

ایماں پہ ربِّ رَحْمت دیدے تُو استِقامت

دیتا ہوں واسِطہ میں تجھ کو تِرے نبی کا

(وسائلِ بخشش مُرَمَّم،ص۱۷۸)

سفید زخموں کےنشان

       آئیے!استقامتِ دین کی درد بھری داستان سنتے ہیں: چنانچہ منقول ہے کہ ایک مرتبہ