Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ
شافِعِ اُمَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعَظَّم ہے:جوشَخْص یوں دُرودِ پاک پڑھے،اُس کےلئے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔([1])
(1) ایک ہزار د ن کی نیکیاں:
جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرتِ سَیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَاسےرِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([2])
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نےاس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نےشَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([3])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائےحَلیم وکریم کےسِواکوئی عِبادت کےلائِق نہیں،اللہپاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)