Book Name:Safai Ki Ahammiyyat
پیاری پیاری اسلامی بہنو! سُنا آپ نے!انسانی صحّت کے لئے صفائی سُتھرائی کتنی ضروری جبکہ گندگی کتنی خطرناک ثابت ہوتی ہے،ڈرائیور(Driver) کو زہریلے ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے موت کا شکار ہونا پڑا،لہٰذا اگر ہم اپنے آپ کو ہلاکت و بربادی سے بچانا چاہتی ہیں،اگر ہم بیماریوں سے بچنا چا ہتی ہیں،اگرہم جراثیم کے حملوں سے بچنا چاہتی ہیں ،اگر ہم اپنی صحت کو غنیمت اور نعمت سمجھتی ہیں،اگر ہم ڈاکٹروں اور حکیموں کی بھاری فیسوں کے بوجھ سے بچنا چاہتی ہیں ،اگر ہم ہسپتالوں کے چکر نہیں لگانا چاہتیں تو ہمیں چاہئے کہ ہم صاف ستھرا رہنے کی ہر ممکن کوشش کریں،کیونکہ گندگی انسانی صحت کی دشمن ہے،گندگی وقت سے پہلے انسان کو بوڑھا کردیتی ہے،گندگی بیماریوں کو لاتی ہے،گندگی موت کے قریب کردیتی ہے،گندگی ڈاکٹروں اوردواؤں کا محتاج کروادیتی ہے،گندگی چیزوں کو وقت سے پہلے ہی پرانا کردیتی ہے،گندگی مچھروں کی پیدائش کا سبب ہے،گندگی معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ لیتی ہے،گندگی دینی کاموں میں رکاوٹ کا باعث بن جاتی ہے،صفائی کا خیال نہ رکھنے والی معاشرے میں اپنا وقار کھودیتی ہے، صفائی کا خیال نہ رکھنے والی کی کوئی عزت نہیں ہوتی، صفائی کا خیال نہ رکھنے والی ترقی نہیں کرپاتی ، صفائی کا خیال نہ رکھنے والی احساسِ کمتری میں مبتلا ہوجاتی ہے،اَلْغَرَض! گندگی بہت سی خرابیوں کا مجموعہ ہے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والی کسی بھی طرح لائقِ تعریف نہیں۔بیان کردہ واقعے سے یہ نکتہ بھی معلوم ہوا !جب بھی کھانا کھایا جائے تو یاد کرکے کھانے کا وضو ضرور کر لینا چاہئےیعنی اچھی طرح ہاتھ،منہ کا اگلا حصہ ضرور دھولینا چاہئےاور کلی بھی کرلی جائے،اس لئے کہ ہم روزانہ ان ہاتھوں سے بیسیوں کام کر تی ہیں،جس کے سبب میل کچیل،بےشمار جراثیم ہمارے ہاتھوں سے چمٹ جاتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ کھانے کا