Jannat ke Qeemat

Book Name:Jannat ke Qeemat

حج کرائے ،اللہ پاک تجھے مکّہ دکھائے،اللہ پاک تجھے مدینہ دِکھائے،اللہ پاک تیری مغفرت فرمائےابھی کچھ ہی دیرگزری تھی کہ وہی بوڑھی امّاں جو کچھ دیرپہلے بھرے بازارمیں اِس دِیوانے کوبُرابھلا کہہ رہی تھی، ہاتھ میں جا پانیپھل اُٹھائے کہہ رہی ہے،بیٹا!یہ پھل لے لو۔اُس دِیوانے نے کہا!امّاں یہ کیا؟ابھی کچھ دیرپہلے تو تُومجھے بُرا بھلا  کہہ رہی تھی اورابھی پھل بھی دے رہی ہے،امّاں نے جواب دِیا،بیٹا میں تجھے بُرا بھلا کہہ رہی تھی اور تُو مجھے دُعائیں دے رہا تھا ، مجھے بہت شرم آئی اس لیے میں تجھ سے معافی مانگنے آئی ہوں اور تیرے لیے یہ تحفہ لائی ہوں۔

       اے عاشقانِ رسول!دیکھا آپ نے معاف کرنے کے فائدے ہی فائدے ہیں۔

صُلْحُ کے آداب:

                             صُلْحُ کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ بوقتِ صُلْحُحیثیت کے مطابق کوئی تحفہ دیا جائے۔ ملاقات میں پہل کی جائے۔ اگر کہیں سامنا ہو جائے تو ہاتھ مِلانے یاگلے ملنے میں پہل کرنی چاہیے۔اسی طرح صُلْحُکے طریقوں میں سے یہ بھی ہے کہ جس سے صلح کرنی ہے اس کے گھر چلے جائیں،مسکرا کر ملیں اورنہایت نرمی سے محبت بھری باتیں کی جائیں۔اللہ پاک شریعت کی حدود میں  رہتے ہوئے ہمیں مسلمانوں  کے درمیان صُلْحُ کروانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

ہر کام شریعت کے مطابق میں کروں کاش!

یاربّ تُو مبلّغ مجھے سنّت کا بنا دے