Jannat ke Qeemat

Book Name:Jannat ke Qeemat

ہیں، ٭ اگر ہم جنتی نعمتوں سے لُطف اُٹھانا چاہتے ہیں، ٭ اگر ہم قیامت کے دن کی ذِلّت و رُسوائی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی چاہئے کہ ہم آپس میں صُلْحُ کرتے رہنے کی عادت بنائیں اورجنت کا حق دار بنانے والے اس عمل کو خوب خوب عام بھی کریں۔ہمت کیجئے اور اپنے نفس کی خاطر ہونے والی لڑائیوں سے ہاتھوں ہاتھ یعنی فوراً فوراً مسلمانوں سے صُلْحُ کر لیجئے،اگرچہ آپ بڑے ہوں، اگرچہ قصور آپ کا نہ ہو۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ ایسی صُلْحُ کروانا ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّت ہے اور اللہ کریم نے قُرآنِ کریم میں بھی صُلْحُ کروانے کاحکم اِرشاد فرمایا ہے،چنانچہ

پارہ 26 سُوْرۃُ الْحُجُرات کی آیت نمبر 10 میں ارشادِ باری ہے:

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۠(۱۰) ( پ۲۶، الحجرات  : ۱۰ )                                     

ترجَمۂ کنزُ الایمان:مسلمان،مسلمان بھائی ہیں تو اپنے دو بھائیوں میں صُلْحُ کرو اور  اللّٰہسے ڈرو کہ تم پر رَحمت ہو ۔

اسی طرح اَحادیثِ مُبارکہ میں بھی صُلْحُ کروانے کے کئی فَضائل بیان ہوئے ہیں۔ چُنانچہ

روزہ ، نماز اور صدقہ سے اَفضل عمل:

مکے مدینے کے سلطان،اِمام ِ حسن وحسین کے ناناجان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:کیا میں تمہیں روزہ ، نماز اور صدقہ سے اَفضل عمل نہ بتاؤں؟ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی : یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ضَرور بتائیے۔