Book Name:Achy amaal ki barkaten
کب اچانک ٹُوٹ کر بکھر جائے،خدانخواستہ ہمیں گُناہوں سے توبہ کا وَقْت بھی نہ مل سکے اورہماری آخرت برباد ہوجائے۔ لہٰذا ہمیں بھی اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ اچھے اعمال کرنے کاہدف (Target) بنا لینا چاہیے تاکہ نیک اعمال کی عادت بن سکے۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مَدَنی انعامات پرعمل اور روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مَدَنی نسخہ ہے جس کے ذریعے صبح سے لےکر رات سونے تک اچھے اعمال کرنے کے کثیرمواقع ملتے ہیں، بعدِ فجر 3 آیات مع ترجمہ وتفسیر تلاوت کرنا یا سُننا،اِشراق وچاشت کے نوافل پڑھنا،پانچوں نمازیں اداکرنا،نمازِ پنجگانہ کے بعد نیز سوتے وقت کم از کم ایک ایک بارآیَۃُ الْکُرْسی ،سُورۂ اِخْلاص اورتسبیحِ فاطمہ پڑھنا،رات میں سُورۂ مُلک پڑھنا یا سُننا،مَدَنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت وغیرہ) دینے یا سننے کی سعادت پانا،مدرسۃ المدینہ(بالغات )میں پڑھنا یا پڑھانا،ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت و مَدَنی مذاکرے دیکھنا اور دیگر مَدَنی انعامات پرعمل کے ذریعے ثواب کا ڈھیروں خزانہ حاصل کرسکتی ہیں۔
یاد رکھئے!شیطان کبھی بھی یہ نہیں چاہے گا کہ ہم مَدَنی انعامات پر عمل کرکے دن بھر میں اتنی زیادہ نیکیاں کرنے میں کامیاب ہوجائیں،وہ اس نیک کام سے روکنے کے لیے لاکھ کوششیں کرے گا،طرح طرح کے وسوسوں مثلاً”میں تو بہت مصروف ہوں“،”اتنا وقت کہاں ہے؟“،”کل سے کروں گی “میں مُبْتَلا کر کے بہکانے کی کوشش کرے گا۔ اگرہم ان وسوسوں پر توجہ دیئے بغیر مَدَنی انعامات پرکچھ دیر کے لیے غورکریں تو شاید حیران رہ جائیں کہ جن مَدَنی انعامات پر عمل کرنا مُشکل(Difficult) لگتا ہے،ان پر عمل کرنا تو بہت ہی آسان ہے۔