Achy amaal ki barkaten

Book Name:Achy amaal ki barkaten

نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])

اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!یقیناً اچھے اعمال بے شمار ہیں، جیسے٭عِلْم ِدِین سیکھنا ٭نماز روزے کی پابندی کرنا ٭درودِ پاک پڑھنا ٭روزانہ غور وفکریعنی اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا ٭اچھے اَخلاق سے پیش آنا ٭تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرنا ٭صدقہ و خیرات کرنا ٭ماں باپ کی فرمانبرداری٭محرم رشتہ داروں سے اچھا سُلوک کرنا ٭بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت  کرنا ٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنا اور پڑھانا ٭ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت


 

 



[1] معجم کبیر،سہل بن سعد الساعدیالخ،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲