Achy amaal ki barkaten

Book Name:Achy amaal ki barkaten

کے لئے مدنی گلدستہ، ص۲۵)جب مجھے معلوم ہوتا ہے کہ فُلاں اسلامی بہن کا مَدَنی انعاماتپر عمل ہے ،تو دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوجاتا ہے یا سُنتا ہوں کہ فُلاں نے زبان اور آنکھوں کا یاان میں سے کسی ایک کاقفلِ مدینہ لگایا ہے تو عجیب کیف و سُرُور حاصل ہوتاہے۔مَدَنی انعاماتکے مُطابق عمل کرنے والوں کو امیرِ اہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی دعاؤں سے کس طرح  نوازتے ہیں،آئیے!ہم بھی سنتی ہیں:اللہ پاک آپ کو مدینَۂ منورہ کے سدا بہار پھولوں کی طرح مسکراتا رکھے،کبھی بھی آپ کی خوشیاں ختم نہ ہوں، زندگی و موت،حالتِ نزع اورقیامت کے ہولناک لمحات میں ہر جگہ خوشیاں نصیب ہوں،اللہ پاک آپ کی اور تمام قبیلے کی مغفرت کرے،جنتُ الفِرْدَوس میں آپ کو اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاپڑوس عطا فرمائے۔

(جنّت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ،ص۳۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سلام کرنے کی سُنّتيں اور آداب

          پیاری پیاری ا سلامی بہنو! آئیے!شَیْخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت،بانیِ  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے”101 مَدَنی پھول“سے سلام کرنے کی  چند سنتیں اور آداب سنتی  ہیں:٭ مُلاقات کرتے وَقْت سَلام کرنا سُنَّت ہے۔٭دِن میں کتنی ہی بار مُلاقات ہو، ایک کمرہ سے دُوسرے کمرے میں بار بارآنا جانا ہو  وَہاں موجود(محارم) مسلمانوں کو سَلام کرنا ثَواب کا کام ہے۔٭سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔٭سَلام میں پہل کرنے والی  اللہ پاک کی مُقرَّب ہے۔٭سَلام میں پہل کرنے والی  تکبُّر سے بھی بَری ہے جیسا کہ ہر عیب سے پاک نبی  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ