Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں : (1) ارشاد فرمایا : عمامے کے ساتھ 2 رکعت نمازبغیر عمامے کی 70 رَکعتوں سے اَفضل ہیں۔ (مسند الفردوس ، ۲ / ۲۶۵ حدیث : ۳۲۳۳) (2)عمامے عرب کے تاج ہیں تو عِمامہ باندھو تمہارا وقار بڑھے گا اور جو عمامہ باندھے اُس کے لئے ہر پیچ پر ایک نیکی ہے۔ (کَنْزُ الْعُمّال ، ۱۵ / ۱۳۳ ، رقم : ۴۱۱۳۸)* ’’بہارِشریعت ‘‘میں ہے : عمامہ کھڑے ہوکر باندھے اور پاجامہ بیٹھ کر پہنے ، جس نے اس کا اُلٹا کیا (یعنی عمامہ بیٹھ کر باندھااور پاجامہ کھڑے ہو کرپہنا)وہ ایسےمَرَض میں مُبتَلا ہوگا جس کی دوا نہیں۔

( اعلان : )

                             عمامے کی بقیہ سنتیں  وآداب تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گے ، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بزرگوں نے فرمایا : جو شخص  ہر شبِ جمعہ(جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرود شریف کو پابندی