Qiyamat Ki Alamaat

Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو ، نہ 6 گز سے  زیادہ اوراس کی بندِش گنبدنُما ہو۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۱۸۶) * طبّی تحقیق کے مطابِق دردِسر کیلئے عِمامہ شریف پہننا  بہت مفید ہے۔ *  عمامہ شریف سے دماغ کو قوت ملتی اور حافظہ مضبوط ہوتا ہے۔ *  عمامہ شریف باندھنے سے دائمی نَزلہ نہیں ہو تا یا ہوتا بھی ہے تو اس کے اُثرات کم ہوتے ہیں۔ * عمامہ شریف کا شملہ نچلے دھڑکے فالج سے بچاتا ہے کیوں کہ شملہ حرام مغز کوموسمی اثرات مَثَلاً سردی گرمی وغیرہ سے تَحَفُّظ فراہم کرتاہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

* عافیت و رَحمت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ عافیت و رحمت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :

اَللّٰهُمَّ اِنِّي أَسْأَلُكَ تَعْجِيلَ عَافِيَتِكَ ، وَصَبْرًا عَلٰى بَلِيَّتِكَ ، اَوْ خُرُوجًا مِنَ الدُّنْيَا اِلٰى رَحْمَتِكَ

(مستدرک ، کتاب الدعاء الخ ، الدعاء الجامع الکامل ، ۲ / ۲۰۷ ، حدیث : ۱۹۶۰)

ترجمہ : اے اللہ پاک! میں تجھ سے جلد عافیت اور بَلاؤں پر صبر اور دنیا سے تیری رحمت کی طرف نکلنے کا سُوال کرتا ہوں۔

(فضائل دعا ، ص۲۹۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات (

فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔

(جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)