Barakate Namaz aur Tarke Namaz ke Waeiden

Book Name:Barakate Namaz aur Tarke Namaz ke Waeiden

فرمادیتا ہے ، پھر ہوسکتا ہے کہ رات بھر وہ لیٹ کر ہی گُزار دے اور پھر جب اُٹھ کر وُضو کرے اور فَجْر کی نَماز پڑھے تو عِشاء اور فَجْر کے مابَیْن (بیچ) کے گُناہوں کی بَخْشش ہوجاتی ہے اوریہی وہ نیکیاں ہیں جو بُرائیوں کو دُور کردیتی ہیں۔

 (الاحادیث المختارۃ ، ج۱ ، ص۴۵۰ ، حدیث ۳۲۴)

نماز سے گُنا ہ دُھلتے ہیں :

تاجدارِ رِسالَت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : اگرتمہارے کسی کے صِحْن میں نہر ہو ، ہر روز وہ پانچ بار اُس میں غُسل کرے تو کیا اُس پر کچھ مَیْل رہ جائے گا؟ لوگوں نے عَرْض  کیا : جی نہیں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  نَماز گُناہوں کو ایسے ہی دھو دیتی ہے جیسا کہ پانی مَیل کو دھوتا ہے۔ (سنن ابن ماجہ ، ج۲ ، ص۱۶۵ ، حدیث۱۳۹۷)

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے نَمازپڑھنے والے کس قَدَر خُوش نصیب ہیں کہ  اُن پر رحمتِ الٰہی کی ایسی بارش ہوتی ہے جو اُن کے گُناہوں کو دھو ڈالتی ہے ، نَماز کی بَرَکت  سے سابِقہ گُناہ تو مُعاف  ہو ہی جاتے ہیں آیندہ بھی انسان گُناہوں اور بےحَیائی کے کاموں سے کَنارہ کَشی اِخْتِیار کرنے لگتا ہے قرآنِ پاک میں اللہعَزَّ  وَجَلَّ    پارہ 21 ، سُورَۃ ُالعَنۡکَبُوت کی آیت نمبر 45میں اِرشاد فرماتا ہے :

اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ-                                            ۲۱ ، العنکبوت : ۴۵)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : بے شک نَماز مَنْع کرتی ہے بےحَیائی اور بُری بات سے ۔

پیارے اسلامی بھائیو!ذرا غور کیجئے! کیا ہم نے کبھی سوچا کہ اللہ پاک کا فرمانِ عالیشان تو یہ ہے کہ “ بے شک نَماز بے حَیائی اور بُری باتوں سے مَنْع کرتی ہے۔ “ تو آخر کیا وَجہ ہے کہ ہم لوگ نَماز پڑھنے کے باوُجُود بھی حَرام و گُناہ اور ممنوعاتِ شَرعی(جو کام شرعاً منع ہیں اُن)سے نہیں بچتے ، نَماز پڑھنے کے باوُجُود ماں باپ کی نافرمانی ہو رہی ہے ، نَماز پڑھنے کے باوُجُود بے پَردَگی اورعُریانی کا مُظاہَرہ ہو رہا ہے ، نَماز پڑھنے کے باوُجُود فلمیں اور ڈِرامے دیکھے جا رہے ہیں ، نَماز پڑھنے کے باوُجُود مَوسِیْقی اور فِلمی گانے گھروں میں ٹیپ