Asmay Madina Munawara

Book Name:Asmay Madina Munawara

دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دیکھا گیا ہے کہ آپ نے مدینۂ پاک کے نصیب والے کبوتروں کے پاؤں کے نشانات سے خاکِ مدینہ لے کر ، سرمے کی سلائی پر لگا کر اپنی آنکھوں میں لگائی۔

لگاؤ تم آنکھوں میں خاکِ مدینہ           کوئی اس سے بہتر بھی سرمہ بھلا ہے

مریضو! اُٹھا کر کے خاکِ مدینہ             کو لے جاؤ! اس میں یقیناً شِفَا ہے

مدینے کی مٹی ذرا سِی اُٹھا کر               پیو گھول کر ہر مرض کی دوا ہے

عقیدت سے خاکِ مدینہ بدن پر           مَلو تم ہر اِک درد کی یہ دوا ہے

بدن پر ہے عطار کے خاکِ طیبہ          پرے ہٹ جہنّم تِرا کام کیا ہے([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!  مدینۂ پاک کے 100 سے زیادہ نام ہیں ، آج ہم نے ان میں سے چند نام جو قرآنِ کریم اور اَحادیثِ کریمہ میں ذِکْر کئے گئے ، وہ سننے کی سَعَادت حاصِل کی ، اب آئیے! آخر میں مدینۂ پاک سے عشق و محبت کی ایک عجیب حکایت سنتے ہیں۔   

کبوتروں کی آستانہ محبوب سے محبت (حکایت)

 سیدی قُطْبِ مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جو شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پیر صاحب ہیں ، مدینۂ پاک سے بہت محبت رکھتے تھے ، آپ برسوں مدینۂ پاک ہی میں حاضِر رہے اور آج بھی الحمد للہ! مدینۂ پاک ہی میں بقیع شریف میں آرام فرما ہیں ، سیدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ انتظامیہ نے مسجد شریف کے حرم اَنْور کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے فیصلہ کیا کہ حرم شریف میں کبوتروں کے لئے دانہ نہ ڈالا جائے ، اس طرح کبوتر کہیں اَوْر چلے جائیں گے ، اس حکم پر عمل کیا گیا اور کئی دِن


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 465۔