Asmay Madina Munawara

Book Name:Asmay Madina Munawara

ہوتی ہے اور آخر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگائے جاتے ہیں ، یُوں ہفتہ وار اِجْتماع کے ذریعے نیکیاں کمانے اور عِلْمِ دین حاصِل کرنے کا خوب موقع ملتا ہے ، آپ بھی پَکَّی نیت فرمائیے کہ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہر جمعرات پابندی کے ساتھ خود بھی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروں گا اور نیکی کی دعوت دے کر دوسروں  کو بھی ساتھ لایا کروں گا۔  

ٹیبل ٹینس کا شوقین کیسے سُدھرا...؟

کراچی کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ وہ مذہبی ذِہن نہ ہونے کی وجہ سے فضولیات میں اپنے دِن رات گزار رہے تھے ، گُنَاہوں کا بھی سلسلہ تھا ، اور انہیں ٹیبل ٹینس کا بےحد شوق تھا ، شام ہوتے ہی ٹیبل ٹینس کھیلنے میں مَصْرُوف ہو جاتے اور بعض اَوْقات یہ سلسلہ رات گئے تک جارِی رہتا ، ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انہیں اور ان کے ساتھ کھیلنے والوں کو نماز پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ،  اسلامی بھائی انہیں مسلسل نیکی کی دعوت پیش کرتے رہے ، آخر یہ ٹیبل ٹینس کے شوقین ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگے ، الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع کی برکت سے آہستہ آہستہ ان کا  دِل نرم ہو گیا ، ان کے سیاہ دِل کی کالَک اُترنے لگی ، انہوں نے اپنے تمام گُنَاہوں سے توبہ کی اور فضولیات کو چھوڑ کر  دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

یہاں سنتیں سیکھنے کو ملیں گی                   دِلائے گا خوفِ خُدا مدنی ماحول

تُو آبےنمازی ، ہے دیتا نمازی               خُدا کے کرم سے بَنَا مدنی ماحول

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد