Asmay Madina Munawara

Book Name:Asmay Madina Munawara

تبرک لے جایا کرتے تھے۔  معلوم ہوا ہمارے آقا ومولیٰ ، محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  تو ہیں ہی خوشبو دار ، جو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہو جائے ، جو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا  کَثْرَت سے ذِکْر کرے ، کَثْرَت کے ساتھ درود شریف پڑھے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اَحادِیث کی خِدْمت کرے وہ بھی خوشبودار ہو جاتا ہے تو پھر مدینۂ پاک کی پاکیزہ زمین ، مدینۂ پاک کی پاکیزہ ہوائیں ، مدینۂ پاک کی صاف ستھری فضائیں کیوں نہ مہکیں گی کہ یہاں مکی آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے 10 سال ظاہِری زِندگی میں قیام فرمایا اور اب بھی اسی مبارک شہر میں تشریف فرما ہیں۔

شاہ تم نے مدینہ اپنایا ، واہ کیا بات ہے مدینے کی

اپنا روضہ اسی میں بنوایا ، واہ کیا بات ہے مدینے کی

ہر طرف بھینی بھینی ہے خوشبو ، سوز ہی سوز ہر جگہ ہر سُو

فرش تا عرش نور ہے چھایا ، واہ کیا بات ہے مدینے کی

بَس مدینہ ، مدینہ وِرْدِ لب ، کاش! اکثر رہے یارَبّ

دِل کو نامِ مدینہ ہے بھایا ، واہ کیا بات ہے مدینے کی([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(10) : مدینہ  پاک “ شافِیَہ “ ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  مدینۂ پاک کے پیارے پیارے ، سوہنے سوہنے ، اچھے اچھے ناموں میں سے ایک پیارا نام ہے : اَلشَّافِیَہ یعنی شِفَا دینے والا شہر۔ *مدینۂ پاک کا یہ نام اس لئے ہے کہ اللہ پاک کے حبیب ، طبیبوں کے طبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے حدیثِ پاک میں


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 388-390۔