Jazbati Pun ky Nuqsanat

Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

ذریعے کوئی شخص اپنے پاس موجود معلومات کے ذریعے مسائل کا حل اور آئندہ کا لائحہ عمل (Action Plan) پیش کرتاہےاوراسی بنیاد پراس کی ذہانت کا اندازہ لگایا جاتاہے جبکہ : EQ (Emotional Quotient)  دراصل ایموشنل انٹیلی جینس(Emotional Intelligenceکو  کہتےہیں جس کا مطلب ہے اپنے جذبات کو مثبت انداز میں قابو میں رکھنے کی صلاحیت۔

بزرگانِ دین کا اپنے جذبات پر کنٹرول

 پیارے اسلامی بھائیو!  اس سے پتا چلتا ہے کہ زِندگی کے سَفَر میں کامیابی کے لئے اپنے جذبات پر قابُو رکھنا انتہائی ضروری ہے۔  الحمد للہ! ہمارے اسلاف (بزرگانِ دین ، اللہ پاک کے نیک بندوں) نے کامیاب ترین زِندگیاں گزاری ہیں ، ان کی کامیابی میں بھی بڑا کردار E.Q (یعنی جذباتی ذہانت) کا ہے ، ہمارے بزرگانِ دِین اپنے جذبات پر قابُو رکھتے تھے ، کوئی انہیں جذباتی کرنے کی کوشش بھی کرتا تو جذباتی نہیں ہوا کرتے تھے۔ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر بن عبد العزیز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دَورِ خِلافت کا واقعہ ہے ، ایک مرتبہ کسی شخص نے آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے سخت کلامی کی (یعنی بُرا بھلا کہا) تو آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے سَر جھکا لیا اور فرمایا : کیا تم یہ چاہتے ہو کہ مجھے غُصَّہ آجائے اور شیطان مجھے حکومت کے غرور میں مبتلا کرے   اور میں تمہیں ظلم کا نشانہ بناؤں اور قیامت کے دِن تم مجھ سے اس کا بدلہ لو...!   مجھ سے یہ ہر گز نہیں ہو گا۔ یہ فرما کر خاموش ہو گئے۔

اللہُ اَکْبَر! پیارے اسلامی بھائیو!  غور کیجئے! وہ شخص جو کمزور ہو ، جس کے پاس عہدہ نہ ہو ، طاقت نہ ہو ، اس کے لئے بھی اپنے جذبات پر قابُو رکھنا مشکل ہوتا ہے ، ہمارے ہاں تو جو ہاتھ کا استعمال نہیں کر پاتا وہ زبان سے گالیاں نکالتا ہے ، جو زبان بھی نہیں چلا سکتا ، وہ دِل ہی