Jazbati Pun ky Nuqsanat

Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت اَفْضَل عَمَل ہے۔ ([1])

 اے عاشقانِ رسول ! اچھی نیت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! *عِلْمِ دِین سیکھتا ہوں *پورا بیان سُنوں گا *بااَدب بیٹھوں گا *تَوَجُّہ سے سُنوں گا*اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

غزوہِ بدر سے ملنے والا ایک سبق

پیارے اسلامی بھائیو!  غزوۂ بدر اسلامی تاریخ کا اَہَم ترین واقعہ ہے ، تاریخِ اسلام میں یہ پہلا موقع تھا جب حق اور باطِل باقاعدہ آمنے سامنے آئے ، غزوۂ بدر میں اللہ پاک نے مسلمانوں کو عظیمُ الشَّان فتح عطا فرمائی اور کافِروں کو تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا ہوا۔

مُفَسِّرِینِ کرام فرماتے ہیں : غزوۂ بدر کے موقع پر کُفَّارِ مکہ جو لشکر لے کر مکہ مکرمہ سے روانہ ہوئے تھے ، اس میں ان کا مقصد میدانِ بدر میں جانا نہیں تھا ، اَصْل معاملہ یہ تھا کہ کُفَّارِ مکہ کا ایک تجارتی قافلہ مُلْکِ شام سے مکہ مکرمہ آرہا تھا ، جس میں کُفَّارِ مکہ کا بہت سارا تجارتی سامان تھا ، اس بارے میں کُفَّارِ مکہ کو خبر ملی کہ ان کے تجارتی قافلے کو خطرہ ہے ، ممکن ہے کہ مدینۂ مُنَوَّرہ کے مسلمان ان کے قافلے کو نقصان پہنچائیں۔ چنانچہ کُفَّارِ مکہ اپنے اس تجارتی قافلے کی حفاظت کے لئے ایک بڑا لشکر لے کرروانہ ہوئے ، مکہ مکرمہ کے بڑے بڑے سردار بالخصوص اس اُمَّت کا فِرْعون یعنی اَبُو جہل اس لشکر کی سربراہی کر رہا تھا۔ کُفَّارِ مکہ کا یہ لشکر


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔