Jazbati Pun ky Nuqsanat

Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

گھر میں آنے جانے کی12 سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جو اپنے گھر میں داخِل ہو اور سلام کرے تو اللہ پاک اس کا ضامن ہے (کہ اگر وہ زِندہ رہے تو رِزْق دیا جائے اور وفات پائے تو اللہ پاک اسے جنَّت میں داخِلہ عطا فرمائے)۔ ([1])

(1) : جب گھر سے باہر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے : بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ ، لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس دعا کو پڑھنے کی برکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہ پاک کی مدد شاملِ حال رہے گی(2) : گھرمیں داخل ہونے کی دُعا : اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ ، بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا ، وَبِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا ، وَعَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا۔ دعا پڑھنے کے بعد گھر والوں کو سلام کرے پھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کرے اس کے بعد سُوْرَۃُ الْاِخْلَاصْ شریف پڑھے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! روزی میں برکت ، اور گھریلو جھگڑوں سے بچت ہو گی(3) : اپنےگھر میں آتے جاتے مَحارِم و مُحَرَّمات(مثلاً ماں ، باپ ، بھائی ، بہن ، بال ، بچےوغیرہ)کو سلام کیجئے(4) : اللہ پاک کانام لئے بغیرمثلاً بِسْمِ اللہِ کہے بغیر جو گھر میں داخل ہوتا ہے شیطان بھی اس کے ساتھ داخل ہوتا ہے(5) : اگر ایسے مکان (خواہ اپنے خالی گھر) میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہوتو یہ کہئے : اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَ عَلٰی عِبَادِاللہِ الصّٰلِحِیْنَ فرشتے اس سلام کا جواب دیں گےیا اس طرح کہے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ کیونکہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی روح مبارک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے (6) : جب کسی کے گھر میں داخل ہونا چاہیں تو اس طرح کہئے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ (7) : اگر


 

 



[1]...صحیح ابن حِبَّان ، کتاب : البروالاحسان ، صفحہ : 250 ، حدیث : 499۔