Qurani Talimat Sikhiye Aur Amal Kijiye

Book Name:Qurani Talimat Sikhiye Aur Amal Kijiye

عُلَما سے پوچھنا ضروری ہے

اے عاشقانِ رسول! ہمیں قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا ہی چاہئے ، اسی میں ہماری بھلائی ہے ، اسی میں ترقی ہے ، اسی میں کامیابی ہے لیکن ایک بات یاد رہے! قرآنِ کریم پر عَمَل تو کرنا ہی کرنا ہے مگر اپنی عقل سے نہیں بلکہ عاشقانِ رسول علمائے کرام سے پُوچھ کر کرنا ہے ، اپنی عقل کے گھوڑے دوڑائیں گے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان کی چالوں میں پھنس جائیں اور قرآنِ کریم پر عَمَل کرنے کی بجائے شیطان کے پیچھے پیچھے جہنّم کی طرف چل پڑیں ، اس لئے عاشقانِ رسول عُلَما جن کو اللہ پاک نے قرآنِ کریم کا عِلْم عطا فرمایا ہے ، قرآنِ کریم کی سمجھ جنہیں عطا کی گئی ہے ، ان سے پوچھ کر ہی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم   

فیضانِ قرآن اور دعوتِ اسلامی

الحمد للہ! آج کے دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی قرآنِ کریم کے فیضان کو دُنیا بھر میں عام کرنے کے لئے کوشاں ہے ، اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھاتی ہے ، دعوتِ اسلامی ہمیں قرآن سمجھنے کے ذرائع بھی فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ قرآنِ مجید سمجھنا چاہتے ہیں تو * دعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک میں چلنے والے جامعاتُ المدینہ میں سے کسی بھی قریبی جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے ، دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس کر لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!قرآنِ مجید سمجھنا بھی آجائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ بخاری شریف ، مسلم شریف ، فتاوی شامی ، احیاء العلوم ، فتاویٰ رضویہ شریف وغیرہ عِلْمِ دین کی بڑی بڑی کتابیں