Qurani Talimat Sikhiye Aur Amal Kijiye

Book Name:Qurani Talimat Sikhiye Aur Amal Kijiye

دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی قافلہ بھی ہے۔   

فلموں ڈراموں کا شیدائی سُدھر گیا

فیصل آباد (پنجاب ، پاکستان) کے رہائشی ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : نیک رستے پر چلنے سے پہلے میں گُنَاہوں کے بیابان میں بھٹک رہا تھا ، نمازیں قضا کرنا ، داڑھی منڈانا ، فلمیں دیکھنا ، گانے باجے سننا میرے معمولات میں شامِل تھا ، میری زندگی میں نیکیوں کی بہار یوں آئی کہ ایک بار ہمارے علاقے کے  دعوتِ اسلامی سے وابستہ  اسلامی بھائی نے مجھے مدنی قافلے میں سَفر کی دعوت دی ، ان کی محبت بھری گفتگو اور حُسْنِ کردار میں کچھ ایسی  تاثیر تھی کہ میں انکار نہ کر سکا اور 3 دِن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا ، مدنی قافلے میں مجھے پنج وقتہ نمازِ باجماعت صفِ اَوَّل میں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پیارے آقا ، مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنتوں پر عمل کرنے کا جذبہ ملا ، نیز نماز ، وُضو ، غسل کے متعلق بہت ساری بنیادی باتیں سیکھنا نصیب ہوئیں ،  مدنی قافلے میں مجھے اتنا سکون نصیب ہوا کہ میں نے تمام گُنَاہوں سے توبہ کی ، داڑھی شریف سجانے کی پکی نیت کر لی اور سَر پر عمامہ شریف کا تاج سجا کر ہی گھر پہنچا۔ ([1])  

اسی ماحول نے ادنیٰ سے اعلیٰ کر دیا دیکھو        اندھیرا ہی اندھیرا تھا اجالا کر دیا دیکھو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے  سُنّت کی فضیلت اور چند


 

 



[1]...دِلوں کا چین ، صفحہ : 16۔