Dil Ki Islah Kyun Zaroori Hai

Book Name:Dil Ki Islah Kyun Zaroori Hai

اور یہ بھی معلوم ہوا کہ حسد ایسا خبیث مرض ہے جو انسان کو کفر تک بھی لے جاسکتا ہے۔ ( [1] ) حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ،  پیارے آقا ،  مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  آدمی کے دل میں ایمان اور حسد جمع نہیں ہوسکتے۔ ( [2] )

لہٰذا جو شخص اپنے دِل کی اِصْلاح چاہتا ہے ،  اسے چاہئے کہ حَسَد سے بچے ،  جو کچھ اللہ پاک نے عطا فرمایا ہے ،  اس پر راضی رہے ،  دوسروں کو ملی ہوئی نعمتوں پر نظر نہ رکھے ،  لالچ ،  مال و دولت کی محبّت سے بچے ،  موت کو یاد کرے۔

حسد سے متعلق مزید معلومات کے لئےمکتبۃ المدینہ کا حسد نامی رسالہ خریدئیےاور پڑھئے ،  آپ اس رسالے کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مُفت ڈاؤن لوڈ  ( Download ) بھی کر سکتے ہیں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  حَسَد کی آفت سے نجات ملے گی اور دِل پاک ہو جائے گا۔

 ( 3 )  : جَلد بازی

دِل کی سختی اور اس کی اِصْلاح میں ناکامی کا تیسرا بڑا سبب ہے :  عُجْلَت  ( جلد بازی )  یعنی کوئی بھی کام بغیر سوچے سمجھے ،  بغیر غَوْر و فِکْر کئے کر گزرنا۔

جلدبازی 2 طرح دِل کے بگاڑ اور اِصْلاح میں ناکامی کا سبب بنتی ہے :   ( 1 )  : ایک اِس طرح کہ دِل کی اِصْلاح کے لئے وقت درکار ہے؛ اگر کسی ولئ کامِل کی نگاہِ عنایت نصیب ہو جائے تب تو ایک ہی نظر میں دِل پاک صاف ہو جاتا ہے ،  ورنہ اس کے لئے بہت محنت


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ،  پارہ : 1 ،  سورۂ بقرہ ،  تحت الآیۃ : 90 ،  جلد : 1 ،  صفحہ : 183۔

[2]...سنن نسائی ،  کتاب الجہاد ،  صفحہ : 505 ،  حدیث : 3106۔