Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

اعلیٰ حضرت کی نصیحتیں

سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے مختلف مواقع پر جو سوالات ہوئے اور آپ نے اِن کے زبانی جواب ارشاد فرمائے ،  شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتئ اعظم ، حضرت علّامہ مصطفےٰ رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ملفوظاتِ اعلیٰ حضرتکے نام سے اِن سب سوالات و جوابات کو ایک کتاب میں جمع کیا ہے۔

بہت معلوماتی اور دلچسپ کتاب ہے ، الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے شعبے المدینۃ العلمیہ   ( Islamic Research Center ) نے اس پر کام کیا ہے ، یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کی جا سکتی ہے۔

آئیے ! ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت سے چند معلوماتی سوال جواب سنتے ہیں :

رکوع و سجدہ میں ٹھہرنے کی مِقْدار

بارگاہِ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ میں سوال ہوا : کیا رکوع و سجدہ میں ایک بار سُبْحٰنَ اللہ کہہ لینے کی مِقْدَار ٹھہرنا کافی ہے؟

سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا :  ہاں ! رکوع و سجود میں اِتنا ٹھہرنا فرض ہے کہ ایک بار سُبْحٰنَ اللہ کہہ سکے  (یعنی ایک بار سُبْحٰنَ اللہ کہنے میں جتنی دَیْر لگتی ہے ، اتنی دَیْر تک رکوع و سجدہ میں ٹھہرنا فرض ہے ) ۔  ( [1] )    

پیارے اسلامی بھائیو ! بڑا اَہَم مسئلہ ہے ، ہمارے ہاں بہت سارے لوگ اس آفت میں مبتلا ہیں؛ وقت نکالتے ہیں ، مسجد میں آتے ہیں ، نمازیں پڑھتے ہیں مگر نہ جانے کیا


 

 



[1]... رد المحتار علی الدرالمختار ، کتاب الصلاۃ ، مطلب : قد یشار الی المثنی ، جلد : 2 ، صفحہ : 193 ۔