Teen Dost

Book Name:Teen Dost

کرنے والے کی طرح ہے۔([1])*    اسی طرح کلمہ طیبہ لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ پڑھنے کی عادَت بنائیے! روایات میں ہے: جو بندہ دن یا را ت کی کسی گھڑی میں لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ  کہتا ہے تو اس کے اعمال نامےسے برائیاں مٹا کران کی جگہ اتنی ہی نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ۔([2])*    حدیث شریف میں ہے: 2 عادتیں ایسی ہیں جو بندہ ان پر ہمیشگی اِختیار کرے گا جنّت میں داخل ہوگا ، یہ دونوں کام ہیں تو بہت آسان مگر ان پر عمل کرنے والے لوگ بہت کم ہیں۔تم میں سے کوئی ہر نماز کے بعد 10مرتبہسُبْحٰنَ اللّٰہ ، 10مرتبہ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ اور 10مرتبہ اَ للّٰہُ اَ کْبَر پڑھ لیا کرے تویہ زَبان پر 150ہیں جبکہ میزان میں1500 ہیں ۔پھر جب وہ اپنے بستر کی طرف آئے تو 33مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہ، 33مرتبہ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ اور 34مرتبہ اَ للّٰہُ اَ کْبَر کہے، یہ زَبان پر تو 100 ہیں جبکہ میزان میں ایک ہزار ہیں ۔([3])*   حضرت  سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    کی با رگا ہ میں حاضِر تھے، آپ صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی رو زانہ ایک ہزار نیکیا ں کما نے سے عا جِز ہے! ایک شخص نے عَرْض کی: کوئی ایک ہزار نیکیا ں کیسے کما سکتا ہے ؟ فرمایا : اگربندہ 100مرتبہ تسبیح (مثلاً سُبْحٰنَ اللّٰہِ)کہے تو اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں لکھی جا تی ہیں یا اس کے ایک ہزار گناہ مٹا دئیے جا تے ہیں ۔([4])

ذکر و درود ہر گھڑی وِردِ زباں رہے             میری    فضول    گوئی    کی    عادت    نکال    دو([5])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... ترمذی ، کتاب الدعوات ، صفحہ:797، حدیث:3471۔

[2]...مسند ابی یعلی، مسندالزھری عن انس، جلد:3، صفحہ:189، حدیث:3611۔

[3]... ابن ماجہ ، کتاب اقامۃ الصلاۃ ...الخ، باب ما یقال بعد التسلیم، صفحہ:154، حدیث:926بتغیرقلیل۔

[4]...مسلم، کتاب الذکر و الدعاء...الخ، باب فضل التھلیل...الخ، صفحہ:1039، حدیث:2698۔

[5]...وسائلِ بخشش، صفحہ:305۔