Teen Dost

Book Name:Teen Dost

پر درودِ پاک کے نذرانے سجاتے رہنے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

مدنی پنج سورہ میں ہے: (1):دُرُود شریف پڑھنے سے اللہ پاک کے حُکْم کی تعمیل ہوتی ہے(2):ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھنے والے پر 10رَحمتیں نازل ہوتی ہیں (3):اس کے 10دَرَجات بلند ہوتے ہیں (4):اس کے لئے 10نیکیاں لکھی جاتی ہیں (5):اس کے 10 گناہ مٹائے جاتے ہیں (6):دُعا سے پہلے دُرُود شریف پڑھنا دُعا کی قَبُولِیَّت کا ذریعہ ہے (7): دُرُود شریف پڑھنا نبی رَحمت صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی شفاعت کا سبب ہے (8):دُرُود شریف پڑھنا گناہوں کی بخشش کا باعث ہے(9):دُرُود شریف کے ذَرِیعے اللہ پاک بندے کے غموں کو دور کرتا ہے(10):دُرُودشریف پڑھنے کی برکت سے بندہ قِیامت کے دن رسولِ اَکْرَم صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا قُرب حاصل کرے گا(11):دُرُودشریف تنگ دَسْت کیلئے صَدَقہ کے قائم مَقَام ہے(12):دُرُودشریف قضائے حاجات کا ذَرِیعہ ہے (13):دُرُود شریف کی وجہ سے اس کے پڑھنے والے پر اللہ پاک کی رَحمتیں اترتی ہیں اور فِرِشتے اس کے لئے ( مغفرت کی) دُعا کرتے ہیں (14):دُرُود شریف اپنے پڑھنے والے کیلئے پاکیزگی ہے (15): دُرُود شریف سے بندے کو موت سے پہلے جنّت کی خوشخبری مل جاتی ہے(16):دُرُودشریف پڑھنا قِیامت کے خطرات سے نَجات کا سبب ہے (17):دُرُودشریف پڑھنے سے بندے کو بھولی ہوئی بات یاد آجاتی ہے (18):دُرُودشریف مجلس کی پاکیزگی کا باعث ہے (19):دُرُودشریف پڑھنے سے غربت دُور ہوتی ہے (20):یہ عمل بندے کو جنَّت کے راستے پر ڈال دیتاہے (21): دُرُود شریف پل صِراط پربندے کی روشنی میں اِضافے کا باعث ہے (23):دُرُود شریف پڑھنے کی وجہ سے بندہ آسمان اور زمین میں قابلِ تعریف ہو جاتا ہے (24):دُرُودشریف پڑھنے