Darood o Salam Ke Fazail

Book Name:Darood o Salam Ke Fazail

ہونے کا ثُبوت دیتے ہوئے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنَّتوں پر عمل کریں  اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُدوسلام   پڑھنے سے کبھی غفلت نہ کریں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!پیارےآقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم سے بے حد مَحَبَّت فرماتے ہیں،ہر وَقْت اپنی گُناہ گار اُمَّت کی بخشش کے لیے اپنے رَبِّ  کریم کی بارگاہ میں التجائیں اور دُعائیں کرتے ہیں۔یقیناًآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ہم پربے شُمار احسانات ہیں ۔ مگر یہ کب مُمکن ہے کہ ہم آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا شکریہ ادا کرسکیں۔بس اِتنا ہی کریں  کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں دُرُودوسلام  کے تُحفے بھیجا کریں یعنی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے حق میں رَحمت کی دعا کیا کریں ۔ جیسے فقیرلوگ سخی داتا کو دعائیں  دیتے ہیں  ۔

 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقان رسول!دُرُودِ پاک پڑھنے  کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کی بَرَکت سے قیامت کےدن سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شَفاعَت نصیب ہوگی ۔چنانچہ

اُمُّ الْمؤمنین حضرت  عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ عَنْہا سے رِوایت ہے،نبیِ رَحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ شفاعت نشان ہے: ’’مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ  کَانَتْ شَفَاعَۃٌ لَّہٗ عِنْدِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃ جوشخص جُمُعہ کے دن مجھ پر دُرُود شریف پڑھے گاتو قیامت کےدن اس کی شفاعت میرے ذِمَّۂ کرم پر ہوگی۔“(کنز العمال، کتاب الاذکار،الباب السادس فی الصلاۃ علیہ علی آلہ، ۱/۲۵۵، الجزء الاول،حدیث:۲۲۳۶)