Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے  حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں قرض نہ لوٹانا کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور ادائے قرض کی دُعا یاد کروائی جائے گی۔ دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی،رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:قیامت کے دن لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں  مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرض نہ لوٹانا  

قرض  نہ لوٹانے کے احکام

(1):قدرت ہونے کے باوجود قرض نہ لوٹانا گناہ،حرام اور ظلم ہے۔([2]) (2):تین پیسہ دَین (یعنی قرض) کے عِوَض(یعنی بدلے) 7 سو نَمازیں باجماعت(دینی پڑیں گی)۔جب اِس(یعنی قرضہ دبا لینے والے)کے پاس نیکیاں نہ رہیں گیں،اُن (قرض خواہوں ) کے گناہ اِس(مقروض) کے سر پر رکھے جائیں گے اور آگ میں پھینک دیا جائے گا ۔([3]) (3):جس سے قرض لیا اگر وہ زندہ ہے تو اسی کو قرض لوٹانا ہوگا اور اگر وہ نہ رہا ہو تو اس کے وارثوں کو تلاش کر کے دیں، تلاش کا حکم اس وقت تک ہے جب تک ملنے کی امید ہو اگر نہ مل سکیں تو محتاج  مسلمانوں کو اس کی طرف سے صدقہ کردیں۔([4]) (4): اگر قرض کی ادائیگی سے عاجز ہو تو تاخیر جائز ہے۔([5])


 

 



[1]...ترمذی ،ابواب الوتر ،باب ماجاء فی فضل الصّلاۃِ علی النبیِّ صلی اللہ عَلَیْہ آلہ وسَلّم ،صفحہ:144،حدیث :484 ۔

[2]...فتاویٰ مفتی اعظم ہند ،جلد:5،صفحہ:86،بتغیر قلیل۔

[3]...فتاوی رضویہ ،جلد:25،صفحہ: 69۔

[4]...فتاویٰ مصطفویہ،صفحہ:428-429،ملخصاً ۔

[5]... مرقاة المفاتيح ،كتاب البيوع،باب الافلاس والانتظار،  تحت الحدیث :2908،جلد:6،صفحہ:107۔