Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

بنائیے!اس کے مطابق کچھ نہ کچھ بچت نکالئے!اور جلد از جلد قرض اُتارنے کی راہ بنائیے! *کبھی جب حالات ساتھ نہ دے رہے ہوں،قرض اُتارنے کی کوئی راہ نہ مل رہی ہو تو دیکھا گیا ہے کہ لوگ قرض دینے والے سے مُنہ چھپانے لگتے ہیں، یہ انداز درست نہیں،اگر آپ قرض نہیں اُتار رہے تو قرض دینے والے کو ملئے اور اس سے مزید مہلت لے لیجئے!اس طرح قرض میں تاخِیر کے گُنَاہ سے بھی بچ جائیں گے اور معاشرے میں رُسْوائی بھی نہیں ہو گی *قرض کی ادائیگی کے لئے اَوراد و وظائِف پڑھیئے! اس مقصد کے لئے درودِ پاک کی کثرت بہت مفید ہے۔

نوٹ:قرض کے متعلق مزید معلومات کے لئےمکتبۃ المدینہ کی کتاب بہار شریعت، جلد: 2، حصہ: 11، صفحہ:754سے 765تک  پڑھئے۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

ادائے قرض کی دُعا

اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

  اے اللہ پاک!  مجھے حلال رزق عطافرما کرحرام سے بچا اور اپنے فضل وکرم سے اپنے سواغیروں سے بے نیازکردے۔([1])

اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4)رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5) ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ، سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟(6)کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے


 

 



[1]...مستدرک،کتاب الدعاء...الخ،باب دعاء قضاء الدین،جلد:2،صفحہ:230،حدیث:2016،مدنی پنج سورۃ،صفحہ:207۔