Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں میت کو تکلیف دینا کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور میت کو قبر میں اتارتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: مجھ پر دُرُود شریف پڑھو، اللہ پاک  تم پر رحمت بھیجے گا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

میت کو تکلیف دینا

وضاحت

جس چیز سے زندہ کو تکلیف ہوتی ہے،اس سے مردے کو بھی تکلیف ہوتی ہے،لہٰذا ہر وہ کام، بات، انداز جو تکلیف کا سبب ہو، میت کے ساتھ کرنا میت کو تکلیف دینا  ہے۔

میت کو تکلیف دینے کی مثالیں

*میّت کو مارنا *گھسیٹنا *اعضا نوچنا *چیر پھاڑ کرنا *اس پر بوجھ رکھنا *میت کی غیبت کرنا *میت کی تدفین میں ناحق دیْر لگانا وغیرہ۔

میت کو تکلیف دینے کے مختلف احکام

(1): میت کوتکلیف دینا حرام ([2])  اور جہنّم میں لے جانے والاکام ہے۔ (2): میت کو سرد خانے میں رکھنا


 

 



[1]... جامع صغیر ، صفحہ: 310،حدیث:5032۔

[2]... فتاوی رضویہ، جلد:9، صفحہ: 453ملخصاً۔