Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

جائز نہیں۔([1]) (3):قبرستان میں گندگی کرنا یا گندگی ڈالنا حرام اور سخت حرام ہے۔([2]) (4):مسلمانوں  کی قبروں پر چلنا، بیٹھنا، اُن پر پاؤں رکھنا جائز نہیں۔ عُلَمائے  کرام یہاں تک فرماتے ہیں :قبرستان میں جو نیا راستہ بنے، اس پر چلنا حرام ہے (کہ ممکن ہے اس راستے کے نیچے قبریں ہوں)۔ اگر کسی عزیز وغیرہ کی قبر ایسی جگہ ہو کہ دوسری قبروں پر پاؤں رکھے بغیر وہاں نہ جاسکے تو حکم ہے کہ دُور ہی سے فاتحہ پڑھے، قبر کے پاس نہ جائے۔([3])  (5):مردہ کی غیبت بد ترین گناہ ہے۔([4]) مفتی احمد یا خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:مردہ کی غیبت کرنا زندہ کی غیبت کرنے سے زیادہ بُرا ہے کہ زندہ سے معافی مانگ سکتے ہیں مگر مردہ سے معافی کیسے مانگیں...!!([5])

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

*مُردے کو قَبْر میں بھی اس بات سے تکلیف ہوتی ہے جس سے گھر میں تکلیف  ہوتی تھی۔([6])  *مسلم شریف کی حدیث پاک میں ہے: آدمی کا آگ کی چنگاری پر بیٹھنا یہاں تک کہ وہ(چنگاری) اس کے کپڑے کو جَلا کر اس کی کھال تک پہنچ جائے،قبر پر بیٹھنے سے بہتر ہے۔([7])

میت کو تکلیف دینے کے گُنَاہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب

(1):جہالت (عموماً لوگ قبرستان حاضِری وغیرہ کے احکام نہیں جانتے اور جانے انجانے میں قبروں پر بیٹھ کر یا کسی اور طرح میّت کی تکلیف کا سبب بنتے رہتے ہیں، یونہی بعض جاہلانہ رسمیں بھی ایسی ہیں جو میّت کی تکلیف کا سبب بن


 

 



[1]...مختصرفتاوی اہلسنت،قسط:1، صفحہ:78۔

[2]... فتاوی رضویہ، جلد:9، صفحہ:480 ملتقطا ۔

[3]... فتاوی رضویہ، جلد:9، صفحہ:480 ملتقطا ۔

[4]...مرآۃ المناجیح ،جلد:5،صفحہ:96 ۔

[5]...مرآۃ المناجیح ،جلد:5،صفحہ:323 ۔

[6]... فِردَوس  الاخبار،جلد:1، صفحہ:199، حدیث:754۔

[7]... مسلم، کتاب الجنائز ، باب النہی عن الجلوس علی القبر ۔۔۔الخ،صفحہ: 347، حدیث:971۔