Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف موضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں گناہوں پر اصرار کے موضوع پر مفید ترین مَعْلُومات دی جائیں گی اورسخت خطرے کے وقت کی دُعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مَجَالِس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا روزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گناہوں پر اصرار

گناہوں پر اصرارکا مطلب

گُنَاہ پر جَم جانا گُنَاہ پر اِصْرار کہلاتا ہے۔([2])  اِصْرار (یعنی گُنَاہ پر جم جانے) کی حد یہ ہے کہ دِل میں بےباکی محسوس ہو۔  ([3])

گناہوں پر اصرار کے مختلف احکام

(1): گناہ پر اصرار (یعنی جم جانا)  سخت گناہ ہے۔([4])(2): گناہِ صغیرہ  اِصْرار (یعنی عادَت بنا لینے ) سےکبیرہ ہو جاتا ہے اور کبیرہ گُنَاہ پر اِصرار کرنا اسے سخت تَر کبیرہ بنا دیتا ہے۔ ([5])


 

 



[1]...مسند فردوس،جلد :2،صفحہ:291،حدیث:3330۔

[2]...تفسیر نعیمی ، پارہ :4،سورۂ آل عمران،تحت الآیۃ: 135،جلد:4،صفحہ:216۔

[3]... اشعۃ اللمعات ،کتاب اسماء اللہ تعالیٰ،باب الاستغفار والتوبۃ،جلد:2،صفحہ:244 ۔

[4]... فتاوی امجدیہ، جلد:4، صفحہ: 45،ماخوذاً۔

[5]... فتاوی رضویہ، جلد:24، صفحہ: 289، بتغير قليل ۔