Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal

گناہوں پر اصرارکے گُنَاہ  سے بچنے کے لئے

*عِلْمِ دِین سیکھئے!   *خوفِ خُدا والے، نیک، پرہیز گار لوگوں کے ساتھ میل جول بڑھا لیجئے! اس کی برکت سے جہالت مٹے گی،سوچ اچھی ہو گی،شیطانی اور نفسانی چالوں سے نجات ملے گی اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  گُنَاہ چھوڑنے اور توبہ کرنے کی توفیق بھی مِل ہی جائے گی *لمبی اُمِّید بہت بُری باطنی بیماری ہے، اس سے جان چھڑائیے! *قبرستان جانے، قبروں کے اندرونی اَحْوال کے متعلق غور و فِکْر کرنے اور موت کو ہمیشہ قریب جاننے کی عادَت بنائیے! *اپنے اِرْد گِرد اُن لوگوں کے متعلق سوچئے! جو لمبی اُمِّیدوں میں مبتلا تھے مگر موت نے جلد ہی ان کا کام تمام کر دیا اور اب وہ قبروں میں لیٹے ہوئے ہیں*گُنَاہ چھوڑنے کے انعامات اور توبہ کے فضائل و فوائد پڑھئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! توبہ کی طرف دِل مائِل ہو گا۔

نوٹ: گناہوں کی تفصیلی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب *.جہنم میں لے جانے والے اعمال *. 76 کبیرہ گناہ *.گناہ کی پہچان اور *.گناہوں کی نحوست  پڑھئے۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دُعا

سخت خطرے کے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَاٰمِنْ رَوْعَا تِنَا

ترجمہ: یااللہ پاک :    ہماری پردہ داری فرما اور ہماری گھبراہٹ کو بے خوفی و اطمینان سے بدل دے۔([1])

                             اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)

یومیہ56نیک اعمال:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4)رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5) ہر نماز کے بعد آیۃُ  الکرسی،تسبیحِ فاطمہ، سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟(6)کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2


 

 



[1]... مسند امام احمد،مسند ابو سعید خدری ،جلد:5،صفحہ:6،حدیث:11288۔